Abstract:
سورہ یوسف قرآن مجید کی مشہور سورتوں میں سے ایک سورت ہے۔ یہ سورہ ایک ایسی مبارک ہستی کے نام سے موسوم ہےجس شخصیت کو اللہ تعالی نے قرآن مجید میں بڑی معتبر ،پاکباز ،پارسا اور انتہائی عزت مآب ہستی کے طور پر پیش فرمایا ہے ۔اس ذات کی زندگی کے اکثر و بیشتر حالات کا اللہ ٰ تعال نے قرآنی آیات میں ذکر فرمایا اور اس کے بچپن، لڑکپن ،جوانی اور شباب کے ایام کو قرآن کی زینت بنایا ہےاور اسی ہستی کے نام پر اس سورت کا نام "سورہ یوسف" رکھاگیاہے۔ معاشرہ کا مطلب افراد کا ایک ایسا اجتماع ہے جس کے پیش نظر کوئی مشترکہ فائدہ ہو اور افراد کا یہ اجتماع اس طور پر ہو کہ مل جل کر منظم انداز سے زندگی بسر کرے اور مقاصد کے حصول کے رسم و رواج اور قانون کی پابندی کرتے ہوئے چند ادارے بھی قائم کرے۔ زیر نظر تحقیق میں سورہ یوسف میں مذکور معاشرتی مسائل پر بحث کی گ ہے اور منتخب تفاسیر کی روشنی میں ان سے متعلق مفسرین کے ہیں گیا آراء بھی ذکر کی گ ۔معاشرتی مسائل میں سے بالخصوص اخلاقیا ت،معاملات کا منتخب تفاسیر کی روشنی میں تجریاتی مطالعہ ہے۔ منتخب تفاسیر میں مفتی محمد شفیع کی تفسیر معارف القرآن، پیر کرم شاہ الازہر یؒ کی تفسیر تفسیر ضیاء القرآن اور علامہ غلام رسول سعیدی کی تفسیر تبیان القرآن شامل ہیں ۔